کڑوا تمباکو

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - حقے وغیرہ میں پینے کا تیز تمباکو۔  تمہیں ہم دیں گے لمبے لمبے چاقو پلائیں گے تمہیں کڑوا تمباکو      ( ١٩٧١ء، انداز بیاں اور، ١٥٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کڑوا' بطور صفت کے بعد انگریزی اسم 'ٹوباکو' کا مورّد 'تمباکو' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧١ء کو "انداز بیاں اور" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر